ناروے کو صاف ستھرا رکھئے۔

پارک میں جانے سے متعلق ہدایات: تاکہ آپ پارک کو اس حالت میں چھوڑ کر واپس جائیں، جیسا وہ آپ کے  آنے سے پہلے تھا۔

وہ اشیاء جو دوبارہ استعمال کی جاسکیں۔

پارک میں اپنے ساتھ ایسی کھانے کی پلیٹیں،چمچے، چھری، کانٹے اور کپ وغیرہ گھر سے لے کر آئیں، جنھیں دھو کر دوبارہ استعمال کیا جاسکے۔ پارک میں ایسی اشیاء مثلا کاغذ یا پلاسٹک کی بنی پلیٹیں، چمچے اور گلاس وغیرہ لے کر نہ آئیں جو صرف ایک بار قابل استعمال ہوں، کیونکہ یہ اشیاء کچرے میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔

بار بی کیو کےلئے چھوٹی گرل اپنے ساتھ لائیں یا پارک میں موجود  بار بی کیو

2

کے لئے مخصوص جگہ کا استعمال کریں۔ صرف ایک بار استعمال ہونے والی گرل نہ صرف بڑے پیمانے پر کوڑے میں اضافے کا سبب ہوتی ہے بلکہ اس کے استعمال سے گھاس اور دیگر پودوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

3

خالی بوتلیں یا ٹن باکس وغیرہ ہمیشہ واپس کریں۔

خالی بوتلیں یا ٹن بکس وغیرہ واپس کریں یا انہیں اپنے ساتھ گھر لے جائیں یا پھر خالی بوتلیں پھینکنے کے لئے بنائے گئے کوڑے دان میں ڈالیں۔

4

کچرے سے بھرے کوڑے دان۔

جب کوڑے کے ڈبے بھر جاتے ہیں تو اکثر کوڑا باہر گرتا ہے۔ ایسی صورت میں کچھ لوگ اپنا کچرا اور  کوڑا کرکٹ، کوڑے دان کے آس پاس رکھ جاتے ہیں جو ہوا یا کھانے کے متلاشی جانوروں اور پرندوں کی وجہ سے  کچرا پھیلنے کا باعث بنتا ہے۔

5

کتوں کے لئے استعمال کی جانے والی تھیلیوں کا خیال رکھیں۔

اگر پارک میں کتوں کے پاخانے والی تھیلیاں پھینکنے کی جگہ موجود نہ ہو تو انہیں اپنے ساتھ گھر لے جائیں اور  ان تھیلیوں کو ایسی جگہ ڈالیں جہاں دیگر کچرا پھینکا جاتا ہے۔

6

غیر متوقع کچرے کے لئے تیار رہیں۔

پارک میں اپنے ساتھ  کوڑے اور بچے کچھے کھانے کے لئے مخصوص تھیلیاں استعمال کریں۔ اگر کوڑے دان بھرا ہو تو  کچرا گھر لے جائیں۔ اگر آپ کو ادھر ادھر  کوڑا پڑا نظر آئے تو  برائے مہربانی اسے بھی اٹھا کر کچرے کے ڈبے میں ڈال دیں۔

دکان سے لائے گئے تیارشدہ کھانے ساتھ لاتے ہوئے سمجھداری کا مظاہرہ کریں۔

7

پیزا کے ڈبے اکثر کوڑے دان کا ڈھکن بند ہونے میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔ اس لئے ان ڈبوں کو کوڑے دان میں ڈالنے سے پہلے توڑ مروڑ کر  انہیں کوڑے دان میں ڈالیں۔

۔ نسوار کی تھیلی اور سگریٹ کے ٹوٹے زمین پر پھینکنے سے گریز کریں۔

8

نسوار کی استعمال شدہ تھیلیاں اور سگریٹ کے ٹوٹے ماحول کو خراب کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ اس لئے نسوار کی استعمال شدہ تھیلیاں نسوار کی ڈبیا کے ڈھکن میں رکھیں۔ جبکہ استعمال شدہ سگریٹ کے ٹوٹے اس مقصد کے لئے بنائی گئی جیبی تھیلیوں میں رکھئے۔

 

آپ کے تعاون کا بہت شکریہ۔

Hold Norge Rent (HNR) er en ideell medlemsorganisasjon som arbeider mot forsøpling. Vi inviterer bedrifter, virksomheter, organisasjoner og andre aktører som ønsker å bidra til et rent Norge, til å bli medlemmer. Grunntanken er at forsøpling er et felles ansvar, og at alle kan bidra.

Les mer om Hold Norge Rent og vårt arbeid på vår hjemmeside.